765110-us-1489512904-426-640x480

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان کے بعد ایمرجنسی نافذ

765110-us-1489512904-426-640x480واشنگٹن: امریکا میں نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا جس کے بعد حکومت نے متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک، نیوجرسی، میری لینڈ اور کنکٹیکٹ شدید برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جہاں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جب کہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے اور سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک سڑکوں پر 8 انچ تک برف موجود ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *