765281-FBRnew-1489526280-958-640x480

ایف بی آر کا اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر کی جانے و الی ٹیکس کٹوتیوں کی چھن بین کا فیصلہ

765281-FBRnew-1489526280-958-640x480اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نجی اداروں کی جانب سے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں پر کی جانے والی ٹیکس کٹوتیوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں ’ایکسپریس‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے تمام ماتحت اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 149کے مطابق اپنی اپنی حدود میں واقع نجی اداروں اور کمپنیوں کا اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتیوں کی چھان بین کیلیے مکمل آڈٹ کریں اور ہر ماہ کی 20 تاریخ کو اس بارے میں رپورٹ بھجوائیں، رپورٹ میں بتایا جائے کہ کس کس نجی ادارے و کمپنی کو آڈٹ کیلیے منتخب کیا گیا اور کتنی کمپنیوں و اداروں کا ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کا آڈٹ مکمل کیا گیا۔
ٹیکس کی کتنی ڈیمانڈ کی گئی اور ریکوری کتنی کی گئی، دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ تنخواہ دار ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتیاں کرنے والے سب سے زیادہ نجی ادارے و کمپنیوں پر مشتمل ود ہولڈنگ ایجنٹس ریجنل ٹیکس آفس تھری کراچی کی حدود میں واقع ہے لہٰذا آر ٹی او تھری کراچی اس میں اپنا سب سے زیادہ اور اہم کردار ادا کرے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *