766316-trump-1489637985-502-640x480

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا نیا سفری حکم نامہ بھی معطل کردیا

766316-trump-1489637985-502-640x480واشنگٹن ڈی سی: امریکی ریاست ہوائی کی مقامی عدالت نے سفری پابندیوں سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عمل درآمد سے پہلے ہی معطل کردیا۔
اپنے نئے صدارتی حکم نامے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 مسلم ملکوں سے امریکا آنے والوں پر 90 دن کی پابندی عائد کی تھی جبکہ پناہ گزینوں کی امریکہ آمد پر 120 دن کی پابندی لگائی گئی تھی۔ اس سال جنوری میں جاری کردہ صدارتی حکم نامے کے تحت 7 مسلم ممالک سے لوگوں کی امریکا آمد پر پابندی تھی جبکہ موجودہ حکم نامے میں عراق کا نام شامل نہیں اوراس کے سوا باقی تمام مندرجات جوں کے توں ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ہوائی کے بعد مزید 4 امریکی ریاستوں کا ٹرمپ کا نیا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *