بی جے پی کے وزیر کو نوجوان نے جوتا مار دیا

766417-ponradhakrishnanx-1489647895-936-640x480تامل ناڈو: نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اور جنوبی ریاست تامل ناڈو کے سیاسی رہنما پون رادھا کرشنن کو ان کے آبائی علاقے میں ایک نامعلوم شہری نے جوتا پھینک مارا۔
پون رادھا کرشنن دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والے نوجوان متوکرشنن پون کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تامل ناڈو پہنچے تھے اور ضلع سیلم میں عوام سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران نوجوانوں کے مشتعل ہجوم نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور ایک نامعلوم شخص نے ان پر جوتا پھینک مارا اور فرار ہوگیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو نوجوان نے جوتا دے مارا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *