766523-pcbcopy-1489652286-541-640x480

پی سی بی کا کرکٹ کرپشن تحقیقات کا دائرہ کار لندن تک بڑھانے کا فیصلہ

766523-pcbcopy-1489652286-541-640x480لاہور: پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرہ کار کو لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرہ کار کو لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر نے انگلینڈ کے ویزے کی درخواست دے دی ہے، سلمان نصیر انگلینڈ پہنچنے پر وہاں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کا پاسپورٹ لندن پولیس لے چکی ہے اسی لیے وہ پاکستان واپس نہیں آسکتے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان بھی معطل




Leave a Reply