766447-hongkong-1489654050-586-640x480

ہانگ کانگ میں پاکستانی نژاد پولیس اہلکارمقامی لوگوں کا ہیرو بن گیا

766447-hongkong-1489654050-586-640x480وکٹوریا: پاکستانی نوجوان کوخودکشی سے بچانے والا پاکستانی نژاد پولیس اہلکارمقامی لوگوں کا ہیروبن چکا ہے جس کی تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔
ہانگ کانگ میں 20 سالہ پاکستانی نژاد پولیس اہلکارافضال ظفراس وقت راتوں رات مشہورہوگیا جب اس نے 65 فٹ اونچی کرین سے کودنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی نوجوان کوسمجھا کرنہ صرف کرین سے نیچے اتارا بلکہ اسے خودکشی سے بھی بچایا۔ پولیس اہلکارافضل نے نوجوان سے موثراندازمیں اردومیں بات کی اورخودکشی نہ کرنے کے لیے سمجھایا۔
افضال کا کہنا تھا کہ پولیس میں شامل ہونا میرے بچپن کا خواب تھا، پاکستان سے کامیابی حاصل کرنے ہانگ کانگ آیا تھا، ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب سب کچھ آسان ہوگیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *