اسٹیون اسمتھ تیزی سے 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے

767092-smith-1489721817-206-640x480رانچی: آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ تیزی سے 5 ہزارٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے، انھوں نے 53 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا، ڈان بریڈ مین 36 اور سنیل گاوسکر 52 میچز میں اس مقام پر پہنچ چکے تھے۔
مجموعی طور پر ٹیسٹ تاریخ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے اسمتھ دنیا کے 89 ویں کھلاڑی ہیں، اس فہرست میں شامل 20 کھلاڑیوں کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ ان 89 کھلاڑیوں میں اسمتھ کی اوسط ڈان بریڈ مین کے بعد سب سے بہتر ہے تاہم اب تک وہ 19 سنچریاں اسکور کرچکے جو پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمینوں میں چوتھی سب سے زیادہ تھری فیگر اننگز ہیں۔
یاد رہے کہ بریڈمین نے سب سے زیادہ 21 جبکہ ہیڈن اور گاوسکر نے پانچ رنز کی تکمیل کے دوران 20، 20 تھری فیگر اننگز سجائی تھیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *