انوشکا کا ’’پھلوری’’ کی تشہیر کے لیے الگ تھلگ انداز

767102-anushkasharma-1489695661-864-640x480ممبئی: بولی وڈ کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی فلم ’’پھلوری’’کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
انو شکا نے اپنی فلم کی پرموشن کے لیے ایسا انوکھا انداز اپنایا ہے، وہ ماضی کی سپر ہٹ فلموں کے پوسٹرز میں پھلوری کے کردار ’’ششی‘‘ کو شامل کرکے ایک مزاحیہ پیغام لکھ کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیتی ہیں۔ ان کا یہ انداز سب کو بہت پسند آرہا ہے۔
گزشتہ روز عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر انوشکا نے سپر ہٹ فلم ’’پی کے‘‘ کے پوسٹر پر اپنی تصویر لگائی اورعامر خان کی اسکرٹ (لہنگے) پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ ہماری میچنگ اسکرٹ دیکھ رہے ہیں آپ لوگ؟میں نے ہی عامر جی کو گفٹ کی تھی۔‘‘




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *