آئی جی خیبر پختونخوا ناصردرانی کی ریٹائرمنٹ پر دل افسردہ ہے، عمران خان

767289-imrankhan-1489726769-146-640x480اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ناصر درانی ریٹائر ہوکر آج خیبرپختونخوا چھوڑ دیں گے لیکن ناصر درانی کو جدا ہوتے دیکھ کردل افسردہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سبکدوش ہونے والے خیبرپختونخوا کے آئی جی ناصردرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصردرانی ریٹائرہوکر آج پختونخوا چھوڑدیں گے، ناصر درانی کو جدا ہوتے دیکھ کر دل افسردہ ہے کیونکہ پختونخوا پولیس کوپروفیشنل فورس بنانے میں ناصردرانی نے انتھک محنت کی۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ہم نے دہشت گردوں کو کہیں بھی چھپنے کا موقع نہیں دیا
عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخرہے، ایسی فورس بنانے پرناصر درانی کے شکرگذارہیں، ناصردرانی نے ثابت کیا ہے کہ “ذرا نم ہو تویہ مٹی بڑی ذرخیزہے ساقی”، قابل افسران کوموزوں ماحول فراہم کیا جائے تووہ عالمی معیارکا ادارہ دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قابلیت کی جگہ ذاتی وفاداری کومعیاربنا کرنوازحکومت ریاستی ادارے تباہ کررہی ہے اوراسی وجہ سے شریف پنجاب میں اداروں کو پیشہ وارانہ خطوط پراستوارکرنے میں ناکام رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *