767118-FBRnew-1489696868-623-640x480

ریٹیلرز کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری بنوانے اور جیو میپنگ کروانے کا فیصلہ

767118-FBRnew-1489696868-623-640x480فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ’ایکسپریس‘ کو بتایا کہ ملک بھر کے پرچون فروش تاجروں کی جیوگرافک میپنگ اور ڈیجیٹل ڈائریکٹری کی تیاری کے لیے اچھی ساکھ کی حامل پروفیشنل کمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی ہیں جبکہ مذکورہ افسر نے بتایا کہ ایف بی آر کو تاجروں کے آوٹ لیٹس کی جیوگرافک اورڈیجیٹل ڈائریکٹری تیار کرکے دینے والی کمپنیوں کی اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی روشنی میں ٹینڈر جاری ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹینڈر میں ڈیجیٹل ڈائریکٹری اور جیو میپنگ کے لیے ایک میعاد مقرر کی جائے گی اور اس مقررہ میعاد میں یہ دونوں کام مکمل کرکے دینا ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پرچون فروش تاجروں کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری اور ان کے آؤٹ لیٹس کی جیومیپنگ کا سافٹ ویئر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نصب ہوگا تاہم اسے تمام ماتحت اداروں کے ساتھ منسلک کرکے انہیں اس سافٹ ویئر تک رسائی دی جائے گی جبکہ مذکورہ افسر نے بتایا کہ تاجروں اور ان کے آؤٹ لیٹس کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری و جیومیپنگ کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروانے سے متعلق ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) بھی جاری کردیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ جو کمپنی بھی ایف بی آرکے لیے تاجروں کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری اور جیومیپنگ کرے گی اسے تاجروں اور ان کے آؤٹ لیٹس کے موجودہ بزنس ڈیٹا کو بھی ٹیگ کرنا ہوگا اور ٹارگٹ روٹ و ایریاز کی مارکنگ کے ساتھ میپنگ کرنا ہوگی۔




Leave a Reply