766979-modi-1489687602-496-640x480

مودی کی جعلی ڈگری کے معاملے پر کالج ریکارڈ ہی غائب

767178-fccheckpostweb-1489721745-841-640x480نئی دلی: دہلی یونیورسٹی اسکول آف اوپن لرننگ کی جانب سے جاری بیان کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بی اے کی جعلی ڈگری کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 1978 میں دہلی یونیورسٹی اسکول آف اوپن لرننگ سے بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی تاہم جب ان کی ڈگری سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں تو کھوج لگانے پر معلوم ہوا ہے کہ جس سال نریندر مودی نے بی اے کی ڈگری حاصل کی اس سال کالج کا پورا ریکارڈ ہی غائب ہے۔ دہلی یونیورسٹی اسکول کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1978 اپنا جو بھی ڈیٹا مرتب کیا تھا وہ ایک سال کے بعد ضائع ہوگیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کی ڈگری کی تصدیق کے لئے نشریاتی ادارے آر ٹی آئی نے سینٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر سے رابطہ کیا تاہم درخواست مسترد ہونے پر سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے پبلک انفارمیشن آفیسر پر معلومات فراہم نہ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *