766845-is-1489675859-972-640x480

پیرس میں عالمی مالیاتی ادارے کی عمارت میں دھماکا

766845-is-1489675859-972-640x480پیرس: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی عمارت میں لفافے میں بھیجا گیا معمولی نوعیت کا بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی عمارت میں لفافے میں لپٹا ہوا معمولی نوعیت کا بم بھیجا گیا اور جیسے ہی کلرک نے لفافہ کھولا تو اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کلرک کے ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور فوج نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو خالی کرالیا اور زخمی ہونے والے کلرک کے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *