767393-pia-1489735394-901-640x480

پی آئی اے پریمئیرسروس کو4 ماہ میں 2 ارب روپے سے زائد کا خسارہ

767393-pia-1489735394-901-640x480اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کواپنی پریمئیرسروس سے گزشتہ برس کے صرف ساڑھے 4 ماہ میں 2 ارب 10 کروڑروپے کا نقصان ہوا ہے۔
ہوابازی ڈویژن نے قومی ایئرلائن کی پریمیئرسروس میں گھاٹے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست 2016 سے 31 دسمبر2016 تک ساڑھے 4 ماہ کے دوران پریمیئرسروس پر3 ارب 90 کروڑروپے خرچ ہوئے جب کہ اس دوران آمدنی ایک ارب 80 کروڑروپے رہی، اس طرح پریمیئرسروس سے قومی خزانے کو2 ارب 10 کروڑروپے کا نقصان ہوا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: پی آئی اے کی لندن کے لیے پریمئیرسروس شروع




Leave a Reply