766572-raisi-1489679326-690-640x480

کشمش کا پانی آپ کے جگر کو طاقتور بناسکتا ہے

766572-raisi-1489679326-690-640x480جگر ہمارے جسم کے اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے جسے طبّی ماہرین انسانی جسم کا ’’ویئر ہاؤس‘‘ بھی کہتے ہیں اور اس اہم عضو کو آپ کشمش کے پانی سے مزید محفوظ بناسکتے ہیں۔
انسانی جسم میں ہر قسم کی دوا اور غذا کو درست طور پر ہضم کرنے اور جزوِ بدن بنانے والی تقریباً ساری رطوبتیں جگر ہی سے خارج ہوتی ہیں۔ البتہ جگر کا خیال نہ رکھنے کی صورت میں یہ بتدریج کمزور پڑتا چلا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی بیماریاں بھی ہم پر بڑی شدت سے حملہ آور ہوتی ہیں اور معمول کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔ جگر کے زیادہ کمزور یا بیمار ہوجانے پر خطرناک اور جان لیوا امراض بھی ہمیں مستقل گھیر سکتے ہیں۔
جگر کو تقویت پہنچانے اور مضبوط بنانے کےلیے روس میں صدیوں سے کشمش کا پانی استعمال کیا جارہا ہے جس سے اب تک کروڑوں لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ یہ نہ صرف جگر کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ اس کی قدرتی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہے جس کا اثر ہمارے پورے جسم پر پڑتا ہے۔




Leave a Reply