64 فیصد فلسطینیوں کا محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ

767133-mehmoodabbas-1489698531-712-640x480راملہ: فلسطین میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں64 فیصد فلسطینی شہریوں نے صدر محمود عباس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے صدارت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راملہ میں قائم کرسچن پولیٹیکل ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام کیے گئے ایک عوامی سروے میں 64 فیصد فلسطینی شہریوں نے صدر محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، سروے جائزے میں شریک61 فیصد شہریوں نے محمود عباس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے، صرف31 فیصد شہریوں نے محمود عباس کی حمایت کی ہے۔
دوسری جانب سروے جائزے کے مطابق فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کی صورت میں اگر تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں تو 69 فیصد ٹرن آؤٹ کا امکان ہے، انتخابات میں حماس کو 30 اور تحریک فتح کو 36 سیٹیں ملنے کی توقع ہے تاہم تازہ سروے میں فتح کی ممکنہ نشستوں کی تعداد 41 سے کم ہوکر 36 تک آئی ہے جو عوام میں فتح کی مقبولیت میں کمی کا واضح ثبوت ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *