768353-laptopstolenx-1489824975-193-640x480

امریکی خفیہ ادارے کا حساس معلومات والا لیپ ٹاپ چوری

768353-laptopstolenx-1489824975-193-640x480نیویارک: امریکی سیکرٹ سروس کے ایک افسر کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا ہے جس میں ہلیری کلنٹن ای میل اسکینڈل سے متعلق تفتیشی مواد کے علاوہ دوسری حساس اور خفیہ معلومات بھی موجود تھیں۔
اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے یو ایس سیکرٹ سروس نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ اہلکار کا لیپ ٹاپ اس وقت چوری ہوا جب وہ بروکلن، نیویارک میں اپنی گاڑی پارکنگ میں چھوڑ کر تھوڑی دیر کےلیے کہیں گیا تھا۔
پارکنگ لاٹ میں نصب کیمروں کی مدد سے معلوم ہوا ہے کہ لیپ ٹاپ چوری کرنے والا شخص کوئی نقاب پوش سفید فام تھا جس نے سیاہ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور وہ باہر نکل کر شاید اُوبر کی ٹیکسی میں سوار ہوکر فرار ہوگیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کوئی عام چور تھا یا پھر یہ کارروائی کسی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی تھی۔




Leave a Reply