768060-mardamshumari-1489788790-996-640x480

خانہ شماری مکمل، مردم شماری آج سے شروع؛ صوبوں کے تحفظات دور کریں گے، کمشنر شماریات

768060-mardamshumari-1489788790-996-640x480لاہور / اسلام آباد / فیصل آباد / کراچی: ملک کے 63اضلاع میں خانہ شماری کا مرحلہ مکمل ہوگیا، مردم شماری کا آغاز آج ہوگا، چھٹی قومی خانہ ومردم شماری کا تمام عمل60دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔
گزشتہ روز خانہ شماری کا عمل جاری رہا اور عملہ گھروں اور عمارتوں کونمبرلگاتا رہا۔ سرکاری اہلکار اور پاک فوج کے جوانوں پر مشتمل ٹیمیں بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں بھی ذمے داریاں سر انجام دے رہی ہیں۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے تصاویر جاری کی ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں کو سرکاری اہلکاروں کے ساتھ گھرگھر جاکر مردم شماری کی ذمے داریاں ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فیصل آباد میں انتظامیہ نے مردم شماری کیلیے سٹاف بڑھانے کی بجائے تمام دن ڈیوٹی کرنیوالے اساتذہ کو رات کو بھی خانہ شماری جاری رکھنے کے احکامات دیدیے۔
علاوہ ازیں انتظامیہ نے مردم شماری عملہ کو 2016ء کی بجائے2011ء کے نقشے تھمادیے اور اب 6 سال میں تمام علاقوں کی آبادی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ نقشے بھی تبدیل ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ مردم شماری میں حصہ لینے والے تمام ملازمین فیلڈ میں موجود ہیں اور اپنی ڈیوٹی کو پوری جانفشانی اور ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال نے کہا ہے کہ ایجنسی میں خانہ شماری کے دوران 250 بلاکس بنائے گئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *