768206-shahrukhwithamir-1489811705-604-640x480

عامر خان سے فلموں پر بات نہیں کرتا، شاہ رخ خان

768206-shahrukhwithamir-1489811705-604-640x480ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ اداکار عامر خان سے ملتے ہیں تو اس وقت ان سے فلموں کے حوالے سے کچھ بھی بات نہیں کرتے ہیں۔
بالی ووڈ کے خانزجب کبھی بھی ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں یا کسی بھی تقریب میں ملتے ہیں تو وہ ضرور خبروں کی زینت بن جاتے ہیں اوراس بارجب کنگ شا ہ ر خ خان سے اداکارعامرکی ملاقات میں فلموں پربات چیت کا پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ منفرد جواب دیا۔
اداکارسے انٹریوکے دوران پوچھا گیا کہ وہ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں توکنگ خان نے جواب دیا کہ میں نے عامر خان سے ان کے گھر پر ضرور ملاقات کی ہے لیکن میں صرف اس لیے گیا تھا کیونکہ عامر کی سالگرہ تھی اورمیں انہیں سالگرہ پرمبارکباد دینے گیا تھا اور ہم دونوں جب بھی ملاقات کرتے ہیں تو فلموں کی کوئی بات نہیں کرتے ہیں۔




Leave a Reply