767734-ceopia-1489765148-278-640x480

پی آئی اے کے سی ای او نے اپنے اوپرلگنے والے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کردیا

767734-ceopia-1489765148-278-640x480اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے اپنے اوپر لگنے والے طیارے کی لیز میں بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیاروں کی لیزنگ سے متعلق سب کچھ سمجھانے کو تیار ہوں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو کے دوران برنڈ ہلڈن برانڈ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ پی آئی اے کے اخراجات پر نظر رکھے اور اگر انہیں میری دیانتداری پر کسی بھی قسم کا شک ہے تو وہ پوچھ گچھ کریں لیکن اس سے پہلے کسی بھی قسم کا اقدام بدنامی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں طیاروں کی لیزنگ سے متعلق بالکل بھی علم نہیں اس لئے میڈیا ٹرائل کے بجائے اداروں کو بیٹھ کر ہر بات سمجھائی جاسکتی ہے۔
پی آئی اے کے سی ای او نے کہا کہ گزشتہ سال عالمی مارکیٹ میں طیاروں کی مانگ بڑھنے کی وجہ سے طیاروں کی لیز کے ریٹ بہت مہنگے تھے جب کہ پی آئی اے ایسی کمپنی نہیں جس کے ساتھ تمام لیزنگ کمپنیاں کام کرنا پسند کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے لئے مناسب طیارہ تلاش کرنا آسان کام نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی مانگ یہ تھی کہ اسے نیا یا تقریباً نیا طیارہ ملے جس میں وہ تمام سہولیات موجود ہوں جو جدید طیاروں میں ہوتی ہیں جیسے وائی فائی، فلیٹ بیڈ سیٹیں، انٹرنیٹ وغیرہ تو یقیناً اس طرح کے طیارے کی لیز کی قیمت ایسے طیارے کے مقابلے میں زیادہ ہوگی جو کہ 10 سال پرانا ہو اور اس میں یہ سب سہولیات نہ ہوں۔




Leave a Reply