ڈی جی خان میں رینجرز کی گاڑی پرفائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آورہلاک

768229-rangers-1489813636-474-640x480ڈی جی خان: تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس پر رینجرز اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کی ہدایت کی، انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی تاہم رینجرز اہلکار حملہ میں محفوظ رہے۔ رینجرزکی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور زخمی ہوگئے جن میں سے 2 گرفتار کرلیے گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ڈی جی خان میں رینجرزکا سرچ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *