آپریشن رد الفساد؛ ملک بھر سے 24 گھنٹوں میں 39 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی: پاک فوج کے آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 39 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔768592-rad-1489850513-108-640x480

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں انٹیلی جنس بیس 6 اور 35 سرچ آپریشنز کیے گئے جس میں 35 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور اٹک میں پنجاب رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشنز میں ایک افغان باشندے سمیت 14 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا جن سے اسلحہ، بارود، غیر ملکی کرنسی اور پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *