769271-bangladesh-1489927209-528-640x480

بنگلہ دیش نے 100ویں ٹیسٹ کو فتح سے یادگار بنالیا

کولمبو: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 4 وکٹ سے شکست دیکر اپنے 100ویں ٹیسٹ کو فتح سے یادگار بنالیا۔769271-bangladesh-1489927209-528-640x480

بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 4 وکٹ سے شکست دیکر اپنے 100ویں ٹیسٹ کو فتح سے یادگار بنالیا، 129رنز کے خسارے سے دوچار میزبان سری لنکا نے میچ کے پانچویں اور اختتامی دن نامکمل دوسری اننگز کو 268 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھایا، وکٹ پر موجود دلروان پریرا اور سورنگا لکمل میں نویں وکٹ کیلیے 80رنز کی ساجھے داری بنی، اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب پریرا وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ایک رن کے اضافے سے شکیب الحسن نے لکمل کی مزاحمت کا بھی خاتمہ کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے




Leave a Reply