768379-shahzebhasan-1489832248-578-640x480

شاہ زیب حسن کا الزامات ماننے سے انکار

768379-shahzebhasan-1489832248-578-640x480اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے خود پر لگے الزامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے پابندی کے خلاف ٹربیونل میں جانے فیصلہ کر لیا ہے۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کئے جانے والے بلے باز شاہ زیب حسن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پابندی کے خلاف ٹربیونل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرشاہ زیب حسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے جانے والے 3 الزامات پر قانونی جواب تیار کر لیا ہے جسے وہ چند روز میں جمع کروائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹر شاہ زیب حسن کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کیس سے متعلق بورڈ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں۔ جو پتہ تھا سب بورڈ کو بتا دیا ہے، کسی کھلاڑی کو نہیں اکسایا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *