768912-pcb-1489894947-812-640x480

پی سی بی میں طاقت کا توازن پھر بگڑ گیا

چیئرمین شہریارخان گوکہ ایگزیکٹیو کمیٹی چیف نجم سیٹھی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرتے البتہ بعض فیصلوں میں اپنی اتھارٹی بھی منوا لیتے تھے، گزشتہ برس یہ خبریں زوروں پر رہیںکہ بیماری کے768912-pcb-1489894947-812-640x480 سبب وہ عہدہ چھوڑ دیں گے مگر انھوں نے واپس آ کر سب کو غلط ثابت کر دیا۔ نجم سیٹھی نے خود کو پی ایس ایل تک محدود رکھا ہوا تھا مگر ذرائع کے مطابق اب وہ پی سی بی کے تمام معاملات میں ’’گہری دلچسپی‘‘ لینے لگے ہیں۔

بظاہر ایونٹ کے کامیاب انعقاد اور لاہور میں فائنل نے نجم سیٹھی کا اعتماد آسمان کی بلندیوں پرپہنچا دیا ہے، حریف عمران خان کو سیاسی  نقصان پہنچانے کی وجہ سے حکمران بھی ان سے بہت خوش ہیں، بورڈ میں اب ہر کرکٹنگ  فیصلے کی فائل نجم سیٹھی کے پاس سے گذر کر ہی چیئرمین کے پاس پہنچ رہی ہے۔




Leave a Reply