769042-faryalmakhdoom-1489918019-476-640x480

سوچاتھا شادی کے بعد ’’پریوں‘‘ جیسی زندگی ہوگی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا،اہلیہ عامرخان

769042-faryalmakhdoom-1489918019-476-640x480سان فرانسسكو: باکسرعامر خان کی اہلیہ اور ماڈل فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ’پریوں‘ جیسی زندگی کا سوچا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔
عامرخان کے اہل خانہ اوراہلیہ فریال مخدوم کے درمیان چند ماہ قبل ایک نہ ختم ہونے والا تنازع شروع ہوا جو تاحال ختم ہی نہیں ہوا اور اب ایک مرتبہ پھر فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں کو نشانے پر رکھ لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فریال مخدوم کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ لباس کے معاملے میں شروع سے ہی بہت زیادہ آزاد خیال ہوں لیکن مسلمان ہوں اور اپنے لباس کی مناسبت کو خوب سمجھتی ہوں، سسرال والوں کی طرف سے عریانیت کا الزام بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ’پریوں‘ جیسی زندگی کا سوچا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے عامر پراورعامر کو مجھ پر پورا اعتماد ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *