عالمی دباؤ پر بھارت پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے پر مجبور

769638-modi-1489972345-824-640x480کراچی: آبی معاملات کے بعد عالمی دباؤ کا شکار مودی حکومت اب پاکستان سے تمام تصفیہ طلب معاملات پر مذاکرات بحال کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
مودی حکومت نے اپنی تناؤ کی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے پہلے مرحلے میں آبی تنازعات پر پاکستان سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے جس کے لیے مودی حکومت نے بھارتی انڈس کمشنر کو پاکستان سے مذاکرات کیلیے بھیجا ہے تاہم آبی تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان 2 روزہ مذاکرات اسلام آباد میں آج سے شروع ہوں گے۔
مذاکرات میں پاکستان کا واضح موقف ہوگا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، دوسرے مرحلے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جلد پاکستان سے تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کیلیے اعلیٰ سطح پر سفارتی رابطہ کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں مذاکرات کی بحالی کیلیے رابطے خارجہ حکام کے درمیان ہوں گے، اگر بات چیت کا عمل مثبت انداز میں آگے بڑھتا ہے تو اگلے مرحلے میں سفارتی رابطے قومی سلامتی کے مشیروں یا سیکریٹری خارجہ کی سطح پر کیے جائیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *