769367-kamalhassan-1489933328-445-640x480

لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کے بھائی لندن میں چل بسے

769367-kamalhassan-1489933328-445-640x480لندن: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کے بھائی اور پروڈیوسر چندر ہاسن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے۔
بالی ووڈ اسٹار کمل ہاسن کے بھائی اور پروڈیوسر چندر ہاسن لندن میں حرکت قلب بند ہوجانے پر 82 سال کی عمر میں چل بسے ۔ پروڈیوسر چندر ہاسن اہلیہ کے دنیا سے گزر جانے کے بعد لندن میں بیٹی کے پاس مقیم تھے جہاں ہفتے کی رات انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا جب کہ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔
پروڈیوسر چندر ہاسن ’’راج کمل فلم انٹرنیشنل‘‘ پروڈکشن ہاؤس کے بانی تھے اور انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کو پروڈیوس کیا جس میں شاہ رخ خان کی ’’ہے رام‘‘ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب فلمی شخصیات نےپروڈیوسر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم نگری کا بہت بڑا نقصان قرار دیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *