مہنگائی مزید 0.5 فیصد بڑھ گئی، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

768922-inflation-1489895557-946-640x480کراچی: پاکستان میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد کا ہفتہ وار اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہے.
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے مطابق 16مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سب سے زیاد ہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 21.85 فیصد تک ہوا جس کے نتیجے میں ملک میں ٹماٹر کی قیمت اوسطاً 72.10 روپے فی کلوگرام ہوگئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں توقیمتیں100روپے تک پہنچ گئیں جبکہ پنجاب کے بعض شہروں بشمول لاہور میں قیمتیں80روپے ہو گئیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں ٹماٹر کی قیمتیں نسبتاً کم رہیں تاہم کراچی میںٹماٹر کے نرخ 85روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئے۔
علاوہ ازیں پیاز اور آلو کی قیمتوں میں بالترتیب 6.84 اور 3.70 فیصد کا ہفتہ وار اضافہ ہوا جس سے پیاز کی ملک میں اوسط قیمت 35روپے فی کلوگرام اور آلو کی 30 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی، اس کے علاوہ کیلے کے نرخ 2.83 فیصد بڑھ کر 83.25 روپے فی درجن، چائے کی پتی2.38 فیصد کے اضافے سے 199.36 روپے فی 200گرام، زندہ مرغی1.47 فیصد مہنگی ہو کر 170.98 روپے فی کلوگرام اور نہانے کے صابن کی قیمت 0.93 فیصد بڑھ کر 39.12 روپے کی ہوگئی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *