769651-usembassywellington-1489976409-383-640x480

نیوزی لینڈ نے امریکی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا

769651-usembassywellington-1489976409-383-640x480ویلنگٹن: نیوزی لینڈ‌ میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد ایک امریکی سفارتکار کو ملک بدر کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سفارت خانے کا ایک اہلکار نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک جرم میں مبینہ طور پر ملوث تھا جس کے لئے پولیس نے سفارتکار سے پوچھ گچھ کی درخواست کی لیکن سفارتخانے نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے نیوزی لینڈ نے امریکا سے اس سفارتکار کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ شخص ہفتے کے روز ملک چھوڑ چکا ہے تاہم اس امریکی سفارتکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *