کیپسول جیسا، نگلا جانے والا تھرمامیٹر

769395-thermcapsule-1489939239-709-640x480پیرس: ایک وائرلیس تھرمامیٹر کیپسول کھا کر مریضوں کے جسم میں تیزی سے بدلتے درجہ حرارت کو نوٹ کرکے ان کی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔
اسے ’ای سیلسیئس‘ کا نام دیا گیا ہے جو عام دوائی کے کیپسول جیسا دکھائی دیتا ہے جو جسمانی درجہ حرارت میں کمی اور بیشی کو فوری طور پر نوٹ کرکے ڈاکٹروں کو خبردار کرسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ’اسمارٹ کیپسول‘ ان مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے جن کا قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام بہت کمزور ہوتا ہے اور وہ بار بار انفیکشن کے شکار ہوتے ہیں۔




Leave a Reply