770437-AfghanistanBlastWeb-1490065272-175-640x480

افغانستان، ڈرون حملے، جھڑپیں، 3 افغان فوجی، 43 جنگجو ہلاک

770437-AfghanistanBlastWeb-1490065272-175-640x480کابل: افغانستان میں ڈرون حملے اور جھڑپوں میں 3 افغان فوجی اور 43 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 13شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی صوبہ زابل میں آپریشن کے دوران 19 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع شاہ جوئی میں فوج نے طالبان کے خلاف آپریشن کیا اوراس دوران19طالبان ہلاک اور12زخمی ہوگئے۔ طالبان نے صوبے ازرگان کے ضلع ترین کوٹ میں ایک فوجی چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا اور اضافی فورسز کی تعیناتی تک کچھ گھنٹوں کے لیے چوکی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تاہم اس موقع پر اضافی فورسز کو طلب کرکے طالبان کے ساتھ سخت جھڑپیں کی گئیں جس کے نتیجے میں 3 فوجی اور11 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *