ایف بی آئی نے فون ٹیپ کرنے سے متعلق ٹرمپ کے دعوے بےبنیاد قرار دے دیے

770555-comeyx-1490077476-107-640x480واشنگٹن ڈی سی: ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمس کومے نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہو کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سابق صدر بارک اوباما نے ان کی وائرٹیپنگ (نگرانی اور جاسوسی) کروائی تھی۔
امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی میں کھلی سماعت میں بیان دیتے ہوئے کومے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوباما پر لگائے گئے جاسوسی کے الزام کو تقویت پہنچانے والا کوئی ثبوت ایف بی آئی کے پاس نہیں جبکہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور اسی دوران ٹرمپ کے اہم سیاسی رفقاء اور اعلی روسی حکام میں رابطوں کی چھان بین ابھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ 4 مارچ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکے بعد دیگر کئی ٹویٹس میں اپنے پیشرو بارک اوباما پر الزام لگایا تھا کہ صدارتی انتخابات کے دوران اوباما نے ایف بی آئی سے ان کی فون کالز ٹیپ کروائی تھیں اور اس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *