سبزیاں کاٹنے والا پلاسٹک کا تختہ بیماریوں کا گڑھ

769913-veg-1490016705-678-640x480نارتھ کیرولینا: امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سبزیاں اور گوشت وغیرہ کاٹنے کےلیے پلاسٹک کے تختے (پلاسٹک چاپنگ بورڈ) کا استعمال آپ کی صحت کے لیے مضر ہے۔
ایک تازہ تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ جن گھروں میں پلاسٹک چاپنگ بورڈ استعمال کیا جاتا ہے وہاں غذا سے وابستہ مختلف بیماریوں کی تعداد اور شدت بھی زیادہ دیکھی گئی ہے۔
روایتی طور پر باورچی خانوں میں سبزی اور گوشت کاٹنے کے لیے لکڑی سے بنے ہوئے تختے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن وہ خاصے بھاری اور مہنگے بھی ہوتے ہیں جن کے متبادل کے طور پر پچھلے چند سال سے پلاسٹک چاپنگ بورڈ فروخت کیے جارہے ہیں۔ انہیں فروخت کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ وزن میں ہلکے اور پائیدار ہونے کے علاوہ پلاسٹک چاپنگ بورڈ زیادہ پائیدار اور زیادہ ’’محفوظ‘‘ بھی ہوتے ہیں لیکن اب نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں غذائی تحفظ کے ماہر کا کہنا ہےکہ یہ ہماری غلط فہمی ہے کیونکہ پلاسٹک چاپنگ بورڈ لکڑی والے چاپنگ بورڈ کے مقابلے میں جراثیم سے کہیں زیادہ آلودہ اور بیماریوں کی وجہ بننے والا ہوسکتا ہے۔




Leave a Reply