اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search

چائے کا استعمال بزرگوں کو دماغی امراض سے بچاتا ہے، تحقیق

769763-tea-1490017670-325-640x480سنگاپور: چائے سے متعلق ایک نئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بزرگ افراد اگر روزانہ چائے پیا کریں تو ان میں دماغی اور اکتسابی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 86 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں 55 سال یا اس سے زائد کے عمر رسیدہ افراد پرکیے گئے مطالعے کے نتائج تحقیقی جریدے ’’جرنل آف نیوٹریشن، ہیلتھ اینڈ ایجنگ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر بڑی عمر کے لوگ روزانہ کی بنیادوں پر چائے کا استعمال کریں تو ان میں ڈیمنشیا، الزائیمر اور اسی طرح کی دوسری دماغی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ 50 فیصد سے 86 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
البتہ اس مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ بزرگوں کے دماغ کو دواؤں سے کہیں زیادہ چائے سے فائدہ پہنچتا ہے جس کا روزانہ استعمال نہایت کم خرچ بھی ہے اور آسان بھی۔ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ مفید اثرات کے لیے سبز چائے یا سیاہ چائے کی کوئی قید نہیں بلکہ صرف اتنی سی شرط ہے کہ وہ صحیح معنوں میں ’’چائے کے پتوں‘‘ (tea leaves) سے تیار کیا گیا ہو۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *