اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
769807-mosquitocockroachdeadx-1489996523-514-640x480

مچھر اور لال بیگ سیکنڈوں میں مارنے والی گھریلو دوا

769807-mosquitocockroachdeadx-1489996523-514-640x480کراچی: شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں لال بیگوں اور مچھروں کا مسئلہ موجود نہ ہو اور اسی وجہ سے گھریلو اشیائے صرف میں کیڑے مار دوائیں ہر وقت شامل رہتی ہیں لیکن اس مقصد کے لیے ایک دوا آپ گھر پر خود بھی بناسکتے ہیں جو ایک سیکنڈ کے اندر اندر کسی بھی لال بیگ یا مچھر کو ہلاک کرسکتی ہے۔
یہ دوا تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے آدھا کپ سبزی جاتی تیل (ویجی ٹیبل آئل)، آدھا کپ سرکہ اور آدھا کپ شیمپو اچھی طرح سے آپس میں ملا لیجیے، آپ کی دوا تیار ہے۔
جب بھی دوا استعمال کرنی ہو تو پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا کر اس کے تمام اجزاء ایک بار پھر آپس میں یکجان کرلیں۔ اس کا چھڑکاؤ ان تمام جگہوں پر کریں جہاں لال بیگوں اور مچھروں کی تعداد زیادہ ہو۔ جونہی یہ گھریلو جادوئی اسپرے ان پر پڑے گا وہ اس طرح سے مرنے لگیں گے جیسے آپ نے کوئی خطرناک جراثیم کش دوا اُن پر چھڑک دی ہو۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *