حکومت نے ملکی ترقی کیلیے پوری یکسوئی کے ساتھ پیشرفت کی، وزیراعظم

772054-NawazSharif-1490206200-153-640x480اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے كہا ہے كہ گزشتہ تین سال میں جہاں پاكستان كو امن كا گہوارہ بنانے كے لیے حكومت، فوج، سلامتی كے اداروں اور عوام نے قربانی دی وہاں اقتصادی خوش حالی اور ترقی كے لیے حكومت نے پوری یك سوئی كے ساتھ پیش رفت كی۔
یوم پاكستان كے موقع پر قوم كے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے كہا كہ علامہ اقبال كے خطبہ الٰہ آباد میں اگرچہ منزل كا تعین كر دیا گیا تھا لیكن اس پر قومی اجتماع 23 مارچ كو منعقد ہوا، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے كہ اگر عزمِ صمیم ہو اور قوم كو ایك یكسو اور دیانت دار قیادت میسر ہو تو بظاہر ناممكن دكھائی دینے والا ہدف ممكن بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاكستان كا قیام جہاں جنوبی ایشیا میں پائیدار امن كی ضمانت تھا وہاں ان لوگوں كے لیے امید كی كرن تھا جنہیں متحدہ ہندوستان میں ترقی كے مساوی مواقع سے محروم ركھا گیا اور ان كے تہذیبی تشخص كو ختم كرنے كی كوشش كی گئی، پاكستان كی صورت میں ایك قوم نے اپنی اُس پہچان كو حاصل كیا جو اكثریت كے ہاتھوں معرض خطر میں تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 23 مارچ كی قراردادِ پاكستان میں یہ مضمرتھا كہ یہ نئی مملكت اپنے قیام كے بعد ایك ایسی قومی ریاست میں ڈھل جاتی جس میں تمام شہریوں كو مساوی مواقع میسر ہوں، آج اﷲ كا شكر ہے كہ پاكستان كے عوام كو ایك بار پھر اپنی كھوئی ہوئی منزل كا سراغ مل گیا ہے، گزشتہ تین سال میں جہاں پاكستان كو امن كا گہوارہ بنانے كے لیے حكومت، فوج، سلامتی كے اداروں اور عوام نے قربانی دی وہاں اقتصادی خوش حالی اور ترقی كے لیے حكومت نے پوری یك سوئی كے ساتھ پیش رفت كی آج كا پاكستان اﷲ كے فضل وكرم سے جمہوری ہے، اس میں عدلیہ اور میڈیا آزاد ہے، ملك كے پسماندہ علاقوں كو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جارہی ہے، سی پیك جیسے تاریخ ساز منصوبوں پركام جاری ہے جس سے بلوچستان میں تعمیر و ترقی كا عمل شروع ہو چكا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *