یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ، غیر ملکی دستوں کی بھی شرکت

772389-paradeweb-1490250331-761-640x480یوم پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں سعودی عرب، چین اور ترکی کے فوجی دستوں نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاک فوج کے مسلح دستوں کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں سعودی عرب، ترکی اور چین کے فوجی دستوں نے بھی شرکت کی۔ چین کا فوجی دستہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ملک کی فوجی تقریب میں شریک ہوا، چین کی لبریشن آرمی کے دستے میں تینوں مسلح افواج کے اہلکار شامل تھے۔ یوم پاکستان کی تقریب میں سعودی عرب اور چین کے فوجی دستوں نے صدر پاکستان کو سلامی پیش کی جب کہ ترکی سے تعلق رکھنے والے دنیا کے قدیم ترین ملٹری بینڈ مہتر نے جیوے جیوے پاکستان کی شاندار دھنیں پیش کیں۔ اس کے علاوہ پریڈ میں جنوبی افریقا کی مسلح فوج کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *