سنیل سے جھگڑے کے بعد کپل شرما کا شو مشکلات کا شکار

ممبئی: 

بھارتی کامیڈین کپل شرما کی جانب سے سنیل گروور پر تشدد کرنے کے بعد ساتھی اداکاروں اور نامور شخصیات  کے بائیکاٹ کے باعث ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ پہلی بار کینسل ہوگئی۔

کپل شرما کے دوران پرواز ساتھی اداکار سنیل گروور کو جوتے سے مارنے اور مغلظات بکنے کے واقعے کے  بعد تنازعہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے جب کہ کامیاب ترین شو یک دم فلاپ ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے اور کپل کے ناروا سلوک پر ساتھی اداکاروں نے بائیکاٹ کردیا ہے جس کے بعد اب پہلی بار شو کی شوٹنگ بھی نہ ہوسکی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *