امریکا میں حملہ آور کی بس میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

لاس ویگاس: 

امریکی شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص نے بس میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص 774723-vegas-1490513050-371-640x480ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جب کہ حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس ویگاس میں مسلح شخص ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہوا اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے بس کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 مسافر زخمی ہو گئے جس میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔




Leave a Reply