774854-usfiring-1490522199-914-640x480

امریکی ریاست اوہائیو کے نائٹ کلب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی

واشنگٹن: 

امریکی ریاست اوہائیو میں نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کے نائٹ کلب میں مسلح شخص نے اندر داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارکنوں نے ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *