774545-SupremeCourt-1490500616-352-640x480

پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان

774545-SupremeCourt-1490500616-352-640x480اسلام آباد: پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے تمام پانچوں جج آئندہ ہفتے میں وفاقی دارالحکومت پہنچ جائیں گے جس کے بعدیہ خبریں گردش میں ہیں کہ گزشتہ ماہ محفوظ کیا گیا فیصلہ کسی بھی وقت سنایا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے23 فروری کو پاناما گیٹ پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بینچ کے مرکزی جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاتھا کہ معاملے کی حساسیت کی وجہ سے مختصرفیصلہ نہیں سنایاجاسکتا۔ گزشتہ چندہفتوں سے بے چینی مسلسل بڑھ رہی ہے کہ اس اہم نوعیت کے کیس کافیصلہ کب سنایاجائے گا، حتیٰ کہ بڑی سیاسی جماعتیں شدت سے فیصلے کا انتظارکررہی ہیں تاکہ وہ سیاست کے حوالے سے اپنامستقل کالائحہ عمل وضع کرسکیں۔
سپریم کورٹ میں ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکیس سننے والے تمام ججز سپریم کورٹ کی مختلف رجسٹریز میں ہیں، تاخیرکی اصل وجہ یہ ہے کہ ان جج صاحبان کی گزشتہ ہفتے میٹنگ نہیں ہوسکی۔ تاخیرکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بینچ کا ہرجج کیس کی اہمیت کے پیش نظرلکھے جانے والے فیصلے میں ذاتی دلچسپی لے رہاہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *