پاکستانی ورلڈکپ فتح کی سلور جوبلی مکمل

 لاہور: 

پاکستانی ورلڈ کپ فتح کی سلور جوبلی مکمل ہوگئی، ابتدائی 5 میں سے صرف ایک میچ جیتنے والے سوئے شیر جاگے تو کوئی آگے نہ ٹھہر سکا، گرین شرٹس نے ہمت دکھائی تو قدرت نے بھی ساتھ دیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 1992میں میزبان ملکوں کے ساتھ پاکستان، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ گرین شرٹس اچھا آغاز نہ کرسکے، پہلے میچ میں کیریبیئنز کے ہاتھوں 10وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میں زمبابوے کیخلاف 53رنز سے فتح نصیب ہوئی، اگلے معرکے میں انگلینڈ نے پاکستان ٹیم کو صرف 74رنز پر ڈھیر کردیا، موسم خراب کے سبب میچ نامکمل رہنے پر گرین شرٹس کو ایک پوائنٹ ملا جو آگے چل کے سیمی فائنل تک رسائی کیلیے بڑا کار آمد ثابت ہوا۔ ٹیم کو بھارت نے 43 رنز سے مات دی تو جنوبی افریقہ نے بارش زدہ میچ میں 20رنز سے ہرادیا۔ 5میچز میں صرف ایک فتح حاصل کرنے کے بعد کوئی توقع نہیں کررہا تھا کہ پاکستان ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھ پائے گا۔

اگلے تمام مقابلوں میں فتح سمیت دیگر ٹیموں کے مقابلوں کا نتیجہ بھی اثر انداز ہوسکتا تھا لیکن عمران خان نے حوصلے پست نہ ہونے دیے، ان کا خیال تھا کہ سوئے شیر جاگ اٹھے تو کوئی راہ میں نہیں ٹھہر سکے گا پھرایسا ہی ہوا، گرین شرٹس نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 48رنز سے زیر کرنے کے بعد سری لنکا کو بھی 4وکٹ سے ہرادیا۔ روبن لیگ مرحلے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ پر3وکٹ سے فتح کے ساتھ پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں زندہ رکھیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *