774506-pakwi-1490499228-765-640x480

پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 مقابلہ آج ہوگا

برج ٹاؤن / بارباڈوس: 

گرین شرٹس نے نئے معرکے کیلیے آستینیں چڑھا لیں، ویسٹ انڈیز سے سیریز کا پہلا ٹوئنٹی20میچ اتوار کو برج ٹاؤن بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 4ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ اتوار کو برج ٹاؤن بارباڈوس میں ہوگا، عالمی چیمپئن ٹیم کیخلاف فاتحانہ آغازکیلیے پُرعزم مہمان کرکٹرز نے گزشتہ روز طویل ٹریننگ سیشن میں صلاحیتیں نکھارنے پر کام کیا، وارم اپ اور فٹنس کی مختلف ڈرلز کے بعد کوچز نے فیلڈنگ پر توجہ دی، دوسری جانب بیٹسمین اور بولرز بھی مقامی کنڈیشنزاور پچز کے باؤنس سے ہم آہنگ ہونے کیلیے کوشاں رہے۔

یاد رہے کہ باہمی ٹوئنٹی 20مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے مابین مختلف گراؤنڈز پر7میچز کھیلے گئے جس میں سے گرین شرٹس نے 5اور ویسٹ انڈیزنے 2جیتے، بطور کپتان آفریدی اور حفیظ ایک ایک میچ میں سرخرو ہوئے، گزشتہ تینوں میچز میں پاکستان نے زیرقیادت کامیابی سمیٹتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔




Leave a Reply