775739-shaun-1490609843-238-640x480

آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

775739-shaun-1490609843-238-640x480سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔
34 سالہ پیسر نے مسابقتی کرکٹ میں اپنا آخری میچ بگ بیش 17-2016 میں ہوبارٹ ہوریکنز کی جانب سے سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلا تھا۔ انجریز سے بھرپور کیریئر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مزید چند سال کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن کھیل تیز تر ہو رہا ہے اور نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ مقابلہ مشکل محسوس ہو رہا ہے، میری فارم بھی ٹھیک نہیں تو اس صورت میں سرجری کروا کر کھیلنے کا رسک بھی نہیں لے سکتا، میرے خیال سے جب آپ فیلڈ میں اتنا وقت نہیں گزار رہے جتنا گزارنا چاہیے تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دینا ہی بہتر ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد آفریدی کا پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان




Leave a Reply