776704-nikkihaleyunx-1490686544-183-640x480

ایٹمی ہتھیاروں پر عالمی پابندی غیر حقیقت پسندانہ ہے، امریکا

776704-nikkihaleyunx-1490686544-183-640x480نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں پر عالمی پابندیاں غیر حقیقت پسندانہ ہیں کیونکہ یہ ’قومی سلامتی‘ کی اہم ضرورت ہیں جبکہ دہشت گرد عناصر پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
نیویارک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران نکی ہیلی نے ایک جانب دنیا بھر سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی لیکن دوسری طرف یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں ہمیں حقیقت پسندانہ سوچ اپنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب شمالی کوریا نے ساری دنیا کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود میزائلوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کرلیے ہیں تو اس پر کیسے یقین کیا جاسکتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں پر عالمی پابندی کا لحاظ رکھے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی کی قرارداد منظور




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *