776902-icc-1490698824-481-640x480

بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

دھرم شالا: بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی776902-icc-1490698824-481-640x480۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز بھارت نے 19 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو انہیں میچ اور سیریز میں فتح کیلیے 10 وکٹوں پر 87 رنز درکار تھے جو انہوں نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ لوکیش راہول نے 76 گیندوں پر 51 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ قائم مقام کپتان اجنکیا راہانے 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ مرلی وجے 8 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے، چتیشور پجارا رن بنائے بغیر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی




Leave a Reply