775998-sudan-1490639624-504-640x480

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے 6 کارکن ہلاک

775998-sudan-1490639624-504-640x480جوبا: جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے مقامی امدادی گروپ کے لیے کام کرنے والے 6 کارکنوں کو ایک حملے میں ہلاک کردیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدارنے بتایا کہ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے مقامی امدادی گروپ کیلیے کام کرنے والے کارکن دارالحکومت جوبا سے پیبور کی جانب سفر کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 6 کارکن ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد یہ اب تک کا بڑا حملہ ہے جب پہلی بار کسی ایک دن میں 6 کارکنوں کی ہلاک کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب جنوبی سوڈان میں امدادی کاموں کی اشد ضرورت ہے اوراس حملے سے ان کاموں کو شدید نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے جنوبی سوڈان میں 2013 میں شروع ہونے والے تنازع کے باعث اب تک 79 کارکنوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *