776438-imf-1490651209-876-640x480

سرکاری اداروں کی نجکاری پر پاکستان اور آئی ایم ایف میں اتفاق

 

776438-imf-1490651209-876-640x480پاکسان،آئی ایم ایف کے درمیان سرکاری اداروں کی نجکاری اور توانائی شعبہ کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق کا امکان ہے جس کی صورت میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مجموعی اقتصادی صحت، اقتصادی صورتحال و اقتصادی اعشاریوں کے بارے میں پالیسی نوٹ جاری کیا جائیگا جس سے عالمی سطح پر ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان9 روزہ مذاکرات آج منگل سے دبئی میں شروع ہونگے جس کیلیے وزارت خزانہ اورایف بی آر سمیت دیگر افسران پر مشتمل اعلیٰ سطح کی ٹیم دبئی روانہ ہو گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ مذاکرات5 اپریل تک جاری رہیں گے جس میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار مذاکرات کے آخری مرحلے میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے تناظر میں اقتصادی اعشاریوں اور معاشی اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روزوزارت خزانہ میں وزیر خزانہ سینٹر اسحق ڈار کی صدارت میں اجلاس ہواجس میں وزارت خزانہ کے علاوہ وزارت پانی و بجلی، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، ایوی ایشن ڈویژن، ایف بی آر اور نجکاری کمیشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔




Leave a Reply