776665-imran-1490683410-505-640x480

سعد رفیق کو عوام سے زیادہ مجرم وزیراعظم کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے، عمران خان

776665-imran-1490683410-505-640x480کی فکر میں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے وزیر کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھاتی ہے، کبھی ’’ببر شیروں‘‘ سے قوم کو دھمکاتا ہے اور کبھی ججوں کی تضحیک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے کو لوگوں کی زندگیوں سے زیادہ مجرم وزیر اعظم کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے، حادثے کی ذمہ داری چھوٹے ملازم پر ڈال کر مجرموں کو بچانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے، ریلوے کے وزیر کواحساس ذمہ داری ہوتا تو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے گھر جانے کو ترجیح دیتے مگرجب وزیر اعظم خود ہٹ دھرمی سے کام لے تو وزیروں کو اخلاقیات کون سکھائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخوپورہ میں شالیمار ایکسپریس اور آئل ٹینکر




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *