شاداب خان نے اظہر علی کو بھی گرویدہ بنالیا

776340-shadabkhanandazherali-1490646390-538-640x480لاہور: قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی شاداب خان کے گرویدہ ہوگئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہاکہ پہلے ٹوئنٹی 20میچ میں شاداب خان نے بہترین میچ ٹمپرامنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی،لیگ اسپنر نے پی ایس ایل میں ہی صلاحیتوں کی جھلک دکھلا دی تھی، ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اچھی پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھا،۔امید ہے کہ وہ مستقبل میں اچھے آل راؤنڈر ثابت ہوں گے اور پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار اداکریں گے۔
ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی ہوم گراؤنڈ پر مشکل حریف ثابت ہوتی ہے لیکن پاکستانی اسکواڈ بھی متوازن اور سیریز جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *